آسان قرآن
Aasan Quran · 113. Al-Falaq · Ayah 1
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ﴿1﴾
- قُلْکہدیجئے
- اَعُوْذُمیں پناہ میں آتا ہوں
- بِرَبِّرب کی
- الْفَلَقِصبح
Translation · Aasan Quran
کہو (1) کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔
Tafseer · Aasan Quran
1: قرآن کریم کی یہ آخری دوسورتیں معو ّذتین کہلاتی ہیں، یہ دونوں سورتیں اس وقت نازل ہوئی تھیں جب کچھ یہودیوں نے حضور اکرم ﷺ پر جادو کرنے کی کوشش کی تھی، اور اس کے کچھ اثرات آپ پر ظاہر بھی ہوئے تھے، ان سورتوں میں آپ کو جادو ٹونے سے حفاظت کے لئے ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ ما نگنے کی تلقین فرمائی گئی ہے، اور کئی احادیث سے ثابت ہے کہ ان سورتوں کی تلاوت اور ان سے دم کرنا جادو کے اثرات دور کرنے کے لئے بہترین عمل ہے اور حضور نبی کریم ﷺ رات کو سونے سے پہلے ان سورتوں کی تلاوت کرکے اپنے مبارک ہاتھوں پر دم کرتے اور پھر ان ہاتھوں کو پورے جسم پر پھیر لیتے تھے۔