آسان قرآن
Aasan Quran · 114. An-Naas · Ayah 4
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ﴿4﴾
- مِنْ شَرِّشر سے
- الْوَسْوَاسِوسوسہ ڈالنے والے
- الْخَنَّاسِچھپ چھپ کر حملہ کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو پیچھے کو چھپ جاتا ہے۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: ایک مستند حدیث میں حضور نبی کریم ﷺ کا یہ ارشاد منقول ہے کہ : ”جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے، اس کے دل پر وسوسہ ڈالنے والا (شیطان) مسلط ہوجاتا ہے۔ جب وہ ہوش میں آ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو یہ وسوسہ ڈالنے والا پیچھے کو دبک جاتا ہے، اور جب وہ غافل ہوتا ہے تو دوبارہ آ کر وسوسے ڈالتا ہے۔“ (روح المعانی بحوالہ حاکم وابن المنذر و ضیاء)