آسان قرآن
Aasan Quran · 12. Yusuf · Ayah 13
قَالَ اِنِّیْ لَیَحْزُنُنِیْۤ اَنْ تَذْهَبُوْا بِهٖ وَ اَخَافُ اَنْ یَّاْكُلَهُ الذِّئْبُ وَ اَنْتُمْ عَنْهُ غٰفِلُوْنَ﴿13﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنِّىْبیشک مجھے
- لَيَحْزُنُنِيْٓغمگین کرتا ہے
- اَنْکہ
- تَذْهَبُوْاتم لے جاؤ
- بِهٖاسے
- وَاَخَافُاور میں ڈرتا ہوں
- اَنْکہ
- يَّاْكُلَهُاسے کھاجائے
- الذِّئْبُبھیڑیا
- وَاَنْتُمْاور تم
- عَنْهُاس سے
- غٰفِلُوْنَبیخبر (جمع)
Translation · Aasan Quran
یعقوب نے کہا : تم اسے لے جاؤ گے تو مجھے (اس کی جدائی کا) غم ہوگا۔ (7) اور مجھے یہ اندیشہ بھی ہے کہ کسی وقت جب تم اس کی طرف سے غافل ہو، تو کوئی بھیڑیا اسے کھاجائے۔ (8)
Tafseer · Aasan Quran
7: یعنی اگر کوئی اور حادثہ بھی پیش نہ آئے تو ان کا میری نظروں سے دور چلا جانا بھی میرے لیے باعث رنج ہوگا۔ اس سے معلوم ہوا کہ محبوب اولاد کو کسی خاص ضرورت کے بغیر جدا کرنا بھی ماں باپ کے لیے تکلیف دہ ہے۔
8: بعض روایات میں ہے کہ حضرت یعقوب ؑ نے ایک خواب دیکھا تھا کہ بھیڑیے حضرت یوسف ؑ پر حملہ کر رہے ہیں۔