Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 12. Yusuf · Ayah 76

  1. فَبَدَاَ بِاَوْعِیَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ اَخِیْهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِّعَآءِ اَخِیْهِ١ؕ كَذٰلِكَ كِدْنَا لِیُوْسُفَ١ؕ مَا كَانَ لِیَاْخُذَ اَخَاهُ فِیْ دِیْنِ الْمَلِكِ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآءُ١ؕ وَ فَوْقَ كُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ﴿76﴾

    1. فَبَدَاَپس شروع کیا
    2. بِاَوْعِيَتِهِمْان کی خرجیوں (بوروں) سے
    3. قَبْلَپہلے
    4. وِعَآءِکر جی (بورا)
    5. اَخِيْهِاپنا بھائی
    6. ثُمَّپھر
    7. اسْتَخْرَجَهَااس کو نکالا
    8. مِنْسے
    9. وِّعَآءِبورا
    10. اَخِيْهِاپنا بھائی
    11. كَذٰلِكَاسی طرح
    12. كِدْنَاہم نے تدبیر کی
    13. لِيُوْسُفَیوسف کے لیے
    14. مَا كَاننہ تھا
    15. لِيَاْخُذَوہ لے سکتا
    16. اَخَاهُاپنا بھائی
    17. فِيْمیں
    18. دِيْنِ الْمَلِكِبادشاہ کا دین
    19. اِلَّآمگر
    20. اَنْیہ کہ
    21. يَّشَآءَ اللّٰهُاللہ چاہے
    22. نَرْفَعُہم بلند کرتے ہیں
    23. دَرَجٰتٍدرجے
    24. مَّنْجو۔ جس
    25. نَّشَآءُچاہیں ہم
    26. وَفَوْقَاور اوپر
    27. كُلِّہر
    28. ذِيْ عِلْمٍصاحب علم
    29. عَلِيْمٌایک علم والا
Translation · Aasan Quran
چنانچہ یوسف نے اپنے (سگے) بھائی کے تھیلے سے پہلے دوسرے بھائیوں کے تھیلوں کی تلاشی شروع کی، پھر اس پیالے کو اپنے (سگے) بھائی کے تھیلے میں سے برآمد کرلیا۔ (49) اس طرح ہم نے یوسف کی خاطر یہ تدبیر کی۔ اللہ کی یہ مشیت نہ ہوتی تو یوسف کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ بادشاہ کے قانون کے مطابق اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھ لیتے، اور ہم جس کو چاہتے ہیں، اس کے درجے بلند کردیتے ہیں، اور جتنے علم والے ہیں، ان سب کے اوپر ایک بڑا علم رکھنے والا موجود ہے۔ (50)
Tafseer · Aasan Quran
49: پہلے دوسرے بھائیوں کی تلاشی اس لیے شروع فرمائی تاکہ تلاشی غیر جانب دار نہ سمجھی جائے۔ 50: یہ سارے بھائی خوشی خوشی یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نے اپنا مقصد پالیا۔ لیکن ان کو یہ علم نہیں تھا کہ چلتے چلتے کیا ہونے والا ہے ؟ کوئی شخص کتنے ہی بڑے علم کا دعویٰ کرتا ہو اللہ تعالیٰ کا علم اس پر یقیناً فائق ہے۔