Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 38

  1. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ﴿38﴾

    1. وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور البتہ ہم نے بھیجے
    2. رُسُلًارسول (جمع)
    3. مِّنْ قَبْلِكَتم سے پہلے
    4. وَجَعَلْنَااور ہم نے دیں
    5. لَهُمْان کو
    6. اَزْوَاجًابیویاں
    7. وَّذُرِّيَّةًاور اولاد
    8. وَمَا كَانَاور نہیں ہوا
    9. لِرَسُوْلٍکسی رسول کے لیے
    10. اَنْکہ
    11. يَّاْتِيَلائے
    12. بِاٰيَةٍکوئی نشانی
    13. اِلَّابغیر
    14. بِاِذْنِ اللّٰهِاللہ کی اجازت سے
    15. لِكُلِّ اَجَلٍہر وعدہ کے لیے
    16. كِتَابٌایک تحریر
Translation · Aasan Quran
حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں اور انہیں بیوی بچے بھی عطا فرمائے ہیں، اور کسی رسول کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ کوئی ایک آیت بھی اللہ کے حکم کے بغیر لاسکے۔ ہر زمانے کے لیے الگ کتاب دی گئی ہے۔ (37)
Tafseer · Aasan Quran
37: اس آیت میں ایک تو کفار کے اس اعتراض کا جواب دیا گیا ہے اگر آنحضرت ﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں تو آپ کی بیوی بچے کیوں ہیں ؟ جواب یہ دیا گیا ہے کہ بیوی بچے ایک دو انبیاء کرام کو چھوڑ کر تقریباً سارے انبیاء کو بھی عطا فرمائے گئے ہیں ؛ کیونکہ نبوت کا ان سے کوئی تعارض نہیں ہے، بلکہ انبیاء کرام اپنے عمل سے واضح کرتے ہیں کہ ان کے حقوق کیسے ادا کئے جاتے ہیں اور ان کے حقوق اور اللہ تعالیٰ کے حقوق میں توازن کیسے قائم رکھا جاتا ہے، دوسرے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ مختلف انبیاء کرام کی شریعتوں میں جزوی فرق ہوتا رہا ہے۔