آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 26
وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا﴿26﴾
- وَاٰتِاور دو تم
- ذَا الْقُرْبٰىقرابت دار
- حَقَّهٗاس کا حق
- وَالْمِسْكِيْنَاور مسکین
- وَاور
- ابْنَ السَّبِيْلِمسافر
- وَاور
- لَا تُبَذِّرْنہ فضول خرچی کرو
- تَبْذِيْرًااندھا دھند
Translation · Aasan Quran
اور رشتہ دار کو اس کا حق دو ، اور مسکین اور مسافر کو (ان کا حق) اور اپنے مال کو بےہودہ کاموں میں نہ اڑاؤ (14)
Tafseer · Aasan Quran
14: قرآن کریم نے یہاں ”تبذیر“ کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ عام طور سے تبذیر اور اسراف دونوں کا ترجمہ فضول خرچی سے کیا جاتا ہے۔ لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ اگر جائز کام میں خرچ کیا جائے۔ لیکن ضرورت یا اعتدال سے زیادہ خرچ کیا جائے تو وہ اسراف ہے اور اگر مال کو ناجائز اور گناہ کے کام میں خرچ کیا جائے تو وہ تبذیر ہے اسی لیے یہاں ترجمہ ”بیہودہ کاموں میں مال اڑانے“ سے کیا گیا ہے۔