Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 37

  1. وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا١ۚ اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا﴿37﴾

    1. وَلَا تَمْشِاور نہ چل
    2. فِي الْاَرْضِزمین میں
    3. مَرَحًااکڑ کر (اتراتا ہوا)
    4. اِنَّكَبیشک تو
    5. لَنْ تَخْرِقَہرگز نہ چیر ڈالے گا
    6. الْاَرْضَزمین
    7. وَلَنْ تَبْلُغَاور ہرگز نہ پہنچے گا
    8. الْجِبَالَپہاڑ
    9. طُوْلًابلندی
Translation · Aasan Quran
اور زمین پر اکڑ کر مت چلو۔ نہ تم زمین کو پھاڑ سکتے ہو اور نہ بلندی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتے ہو۔ (22)
Tafseer · Aasan Quran
22: اکڑ کر چلنے کے لیے ایک تو کچھ لوگ زمین پر زور زور سے پاؤں مار کر چلتے ہیں۔ دوسرے سینہ تان کر چلنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پہلی صورت کے لیے کہا گیا ہے کہ پاؤں چاہے کتنے زور سے مار لو، تم زمین کو پھاڑ نہیں سکتے، اور دوسری صورت کے لیے فرمایا گیا ہے کہ سینہ تان کر اپنا قد اونچا کرنے کی کتنی ہی کوشش کرلو، تمہاری لمبائی پہاڑوں سے زیادہ نہیں ہوسکتی، اور اگر لمبا قد ہی فضیلت اور بڑائی کا معیار ہوتا تو پہاڑوں کو تم سے افضل ہونا چاہیے تھا۔