Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 40

  1. اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا١ؕ اِنَّكُمْ لَتَقُوْلُوْنَ قَوْلًا عَظِیْمًا۠ع﴿40﴾

    1. اَفَاَصْفٰىكُمْکیا تمہیں چن لیا
    2. رَبُّكُمْتمہارا رب
    3. بِالْبَنِيْنَبیٹوں کے لیے
    4. وَاتَّخَذَاور بنا لیا
    5. مِنَسے۔ کو
    6. الْمَلٰٓئِكَةِفرشتے
    7. اِنَاثًابیٹیاں
    8. اِنَّكُمْبیشک تم
    9. لَتَقُوْلُوْنَالبتہ کہتے ہو (بولتے ہو)
    10. قَوْلًا عَظِيْمًابڑا بول
Translation · Aasan Quran
بھلا کیا تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹے دینے کے لیے چن لیا ہے، اور خود اپنے لیے فرشتوں کو بیٹیاں بنا لیا ہے ؟ (23) حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ بڑی سنگین بات کہہ رہے ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
23: پیچھے کئی مرتبہ گزرا ہے کہ مشرکین عرب فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہا کرتے تھے، حالانکہ خود اپنے لئے بیٹیوں کی پیدائش کو برا سمجھتے تھے، اور اپنے لئے ہمیشہ بیٹوں کی تمنا کیا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ عجیب معاملہ ہے کہ تمہارے خیال کے مطابق تمہیں تو اللہ تعالیٰ نے بیٹے دینے کے لئے چن لیا ہے اور خود بیٹیاں رکھی ہیں جو تمہارے خیال کے مطابق باپ کے لئے باعث عار ہوا کرتی ہیں۔