آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 53
وَ قُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا﴿53﴾
- وَقُلْاور فرما دیں
- لِّعِبَادِيْمیرے بندوں کو
- يَقُوْلُواوہ کہیں
- الَّتِيْوہ جو
- ھِيَوہ
- اَحْسَنُسب سے اچھی
- اِنَّبیشک
- الشَّيْطٰنَشیطان
- يَنْزَغُفساد ڈالتا ہے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- اِنَّبیشک
- الشَّيْطٰنَشیطان
- كَانَہے
- لِلْاِنْسَانِانسان کا
- عَدُوًّادشمن
- مُّبِيْنًاکھلا
Translation · Aasan Quran
میرے (مومن) بندوں سے کہہ دو کہ وہی بات کہا کریں جو بہترین ہو۔ درحقیقت شیطان لوگوں کے درمیان فساد ڈالتا ہے۔ شیطان یقینی طور پر انسان کا کھلا دشمن ہے۔ (28)
Tafseer · Aasan Quran
28: اس آیت میں مسلمانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ جب ان کی کافروں کے ساتھ گفتگو ہو تو ان کے ساتھ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ بات کیا کریں کیونکہ غصے کے عالم میں سخت قسم کی باتوں سے فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے اور ایسی باتیں شیطان اس لئے کہلواتا ہے کہ ان سے فساد پیدا ہو۔