Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 55

  1. وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰى وَ یَسْتَغْفِرُوْا رَبَّهُمْ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا﴿55﴾

    1. وَمَا مَنَعَاور نہیں روکا
    2. النَّاسَلوگ
    3. اَنْ يُّؤْمِنُوْٓاکہ وہ ایمان لائیں
    4. اِذْ جَآءَهُمُجب آگئی ان کے پاس
    5. الْهُدٰىہدایت
    6. وَيَسْتَغْفِرُوْااور وہ بخشش مانگیں
    7. رَبَّهُمْاپنا رب
    8. اِلَّآبجز
    9. اَنْیہ کہ
    10. تَاْتِيَهُمْان کے پاس آئے
    11. سُنَّةُروش (معاملہ)
    12. الْاَوَّلِيْنَپہلوں کی
    13. اَوْیا
    14. يَاْتِيَهُمُآئے ان کے پاس
    15. الْعَذَابُعذاب
    16. قُبُلًاسامنے کا
Translation · Aasan Quran
اور جب لوگوں کے پاس ہدایت آچکی تو اب انہیں ایمان لانے اور اپنے رب سے معافی مانگنے سے اس (مطالبے) کے سوا کوئی اور چیز نہیں روک رہی کہ ان کے ساتھ بھی پچھلے لوگوں جیسے واقعات پیش آجائیں، یا عذاب ان کے بالکل سامنے آکھڑا ہو۔ (32)
Tafseer · Aasan Quran
32: یعنی ان لوگوں پر ساری حجتیں تو تمام ہوچکیں۔ اب ان کے پاس اپنے کفر پر اس کے سوا کوئی دلیل باقی نہیں رہی کہ یہ پیغمبر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیسا عذاب پچھلی امتوں پر آیا تھا، اگر ہم باطل پر ہیں تو ویسا ہی عذاب ہم پر لا کر دکھاؤ۔ آگے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ پیغمبروں کا کام اپنے اختیار سے عذاب نازل کرنا نہیں ہوتا۔ وہ تو لوگوں کو عذاب سے متنبہ کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ یہ ہے کہ وہ نافرمانوں پر فوراً عذاب نہیں بھیجتا، بلکہ اپنی رحمت کی وجہ سے انہیں مہلت دیتا ہے تاکہ اس مہلت کے دوران جن کو ایمان لانا ہو، وہ ایمان لے آئیں، البتہ اس کی طرف سے نافرمانوں کو عذاب دینے کے لیے ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ وقت آئے گا تو کوئی اس عذاب کو ٹلا نہیں سکے گا۔