Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 2

  1. مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ﴿2﴾

    1. مَآ اَنْزَلْنَاہم نے نازل نہیں کیا
    2. عَلَيْكَتم پر
    3. الْقُرْاٰنَقرآن
    4. لِتَشْقٰٓيتاکہ تم مشقت میں پڑجاؤ
Translation · Aasan Quran
ہم نے تم پر قرآن اس لیے نازل نہیں کیا کہ تم تکلیف اٹھاؤ (2)
Tafseer · Aasan Quran
2: اس تکلیف سے مراد وہ تکلیفیں بھی ہوسکتی ہیں جو آنحضرت ﷺ کو کفار کی طرف سے پہنچ رہی تھیں، اس صورت میں مطلب یہ ہے کہ یہ تکلیفیں ہمیشہ باقی رہنے والی نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو دور فرما کر آپ کو فتح عطا فرمائے گا۔ اور بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ شروع میں ساری ساری رات جاگ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت فرماتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے تھے۔ اس آیت نے ارشاد فرمایا کہ آپ کو اتنی تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چنانچہ اس آیت کے نزول کے بعد آپ نے رات کے شروع حصے میں سونا اور آخری حصے میں عبادت کرنا شروع کردیا۔