آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 34
وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ١ؕ اَفَاۡئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ﴿34﴾
- وَاور
- مَا جَعَلْنَاہم نے نہیں کیا
- لِبَشَرٍکہ بشر کے لیے
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے قبل
- الْخُلْدَہمیشہ رہنا
- اَفَا۟ئِنْکیا پس اگر
- مِّتَّآپ نے انتقال کرلیا
- فَهُمُپس وہ
- الْخٰلِدُوْنَہمیشہ رہیں گے
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) تم سے پہلے بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہم نے کسی فرد بشر کے لیے طے نہیں کیا۔ (18) چنانچہ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو کیا یہ لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں ؟
Tafseer · Aasan Quran
18: سورة طور : 30 میں مذکور ہے کہ کفار مکہ آنحضرت ﷺ کے بارے میں کہتے تھے کہ ہم ان کی موت کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے ان کا مقصد یہ تھا کہ آپ کے انتقال کے موقع پر وہ خوشی منائیں گے۔ اس کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی کہ اول تو موت ہر شخص کو آنی ہے، اور کیا خود یہ خوشی منانے والے موت سے بچ جائیں گے۔