آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 55
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ اَمْ اَنْتَ مِنَ اللّٰعِبِیْنَ﴿55﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اَجِئْتَنَاکیا تم لائے ہو ہمارے پاس
- بِالْحَقِّحق کو
- اَمْیا
- اَنْتَتم
- مِنَسے
- اللّٰعِبِيْنَکھیلنے والے (دل لگی کرنیوالے)
Translation · Aasan Quran
انہوں نے کہا : کیا تم ہم سے سچ مچ کی بات کر رہے ہو، یا دل لگی کر رہے ہو ؟ (24)
Tafseer · Aasan Quran
24: انہیں چونکہ توقع نہیں تھی کہ کوئی ان کے بتوں کے بارے میں ایسی بات کہہ سکتا ہے، اس لیے شروع میں انہیں یہ شک ہوا کہ شاید حضرت ابراہیم ؑ سنجیدگی سے نہیں، بلکہ مذاق کے طور پر یہ بات کہہ رہے ہیں۔