آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 71
وَ نَجَّیْنٰهُ وَ لُوْطًا اِلَى الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا لِلْعٰلَمِیْنَ﴿71﴾
- وَنَجَّيْنٰهُاور ہم نے اسے بچا لیا
- وَلُوْطًااور لوط
- اِلَىطرف
- الْاَرْضِسرزمین
- الَّتِيْ بٰرَكْنَاوہ جس میں ہمنے برکت رکھی
- فِيْهَااس میں
- لِلْعٰلَمِيْنَجہانوں کے لیے
Translation · Aasan Quran
اور ہم انہیں اور لوط کو بچا کر اس سرزمین کی طرف لے گئے جس میں ہم نے دنیا جہان کے لوگوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں۔ (29)
Tafseer · Aasan Quran
29: لوط ؑ حضرت ابراہیم ؑ کے بھتیجے تھے، اور سورة عنکبوت آیت 29 سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی قوم میں سے تنہا وہی ان پر ایمان لائے تھے۔ تاریخی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب انہیں آگ میں ڈالنے کی سازش ناکام ہوگئی تو نمرود نے مرعوب ہو کر ان سے تعرض نہیں کیا۔ اور وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنے بھتیجے کو لے کر عراق سے شام کے علاقے میں تشریف لے گئے۔ قرآن کریم نے کئی مقامات پر شام اور فلسطین کے علاقے کو برکتوں والا علاقہ قرار دیا ہے۔