آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 82
وَ مِنَ الشَّیٰطِیْنِ مَنْ یَّغُوْصُوْنَ لَهٗ وَ یَعْمَلُوْنَ عَمَلًا دُوْنَ ذٰلِكَ١ۚ وَ كُنَّا لَهُمْ حٰفِظِیْنَۙ﴿82﴾
- وَاور
- مِنَسے
- الشَّيٰطِيْنِشیطان (جمع)
- مَنْ يَّغُوْصُوْنَجو غوطہ لگاتے تھے
- لَهٗاس کے لیے
- وَيَعْمَلُوْنَاور کرتے تھے وہ
- عَمَلًاکام
- دُوْنَ ذٰلِكَاس کے سوا
- وَكُنَّااور ہم تھے
- لَهُمْان کے لیے
- حٰفِظِيْنَسنبھالنے والے
Translation · Aasan Quran
اور کچھ ایسے شریر جنات بھی ہم نے ان کے تابع کردئیے تھے جو ان کی خاطر پانی میں غوطے لگاتے تھے۔ (36) اور اس کے سوا اور بھی کام کرتے تھے۔ اور ان سب کی دیکھ بھال کرنے والے ہم تھے۔
Tafseer · Aasan Quran
36: شریر جنات سے مراد وہ جنات ہیں جو ایمان نہیں لائے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں حضرت سلیمان ؑ کے تابع کردیا تھا، اور وہ ان کے حکم سے دریا میں غوطے لگا کر موتی نکالتے اور حضرت سلیمان ؑ کو لا کردیتے تھے۔ اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے جن کی کچھ تفصیل انشاء اللہ سورة سبا : 13 میں آئے گی۔