آسان قرآن
Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 12
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ﴿12﴾
- وَاور
- لَقَدْ خَلَقْنَاالبتہ ہم نے پیدا کیا
- الْاِنْسَانَانسان
- مِنْسے
- سُلٰلَةٍخلاصہ (چنی ہوئی)
- مِّنْ طِيْنٍمٹی سے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے پیدا کیا۔ (9)
Tafseer · Aasan Quran
9: انسان کا مٹی سے پیدا ہونا یا تو اس اعتبار سے ہے کہ تمام انسانوں کے باپ حضرت آدم ؑ مٹی سے پیدا کیے گئے تھے، پھر تمام انسان ان کی پشت سے پیدا ہوئے، اس لیے بالواسطہ تمام انسانوں کی اصل مٹی ہے، یا پھر اس کا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انسان کی تخلیق منی کے قطرے سے ہوتی ہے، اور وہ غذا سے پیدا ہوتی ہے جس کے اگنے اور بننے میں مٹی کا دخل واضح ہے۔