آسان قرآن
Aasan Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 17
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ١ۖۗ وَ مَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِیْنَ﴿17﴾
- وَاور
- لَقَدْ خَلَقْنَاتحقیق ہم نے بنائے
- فَوْقَكُمْتمہارے اوپر
- سَبْعَساتھ
- طَرَآئِقَراستے
- وَمَا كُنَّااور ہم نہیں
- عَنِسے
- الْخَلْقِخلق (پیدائش)
- غٰفِلِيْنَغافل
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے تمہارے اوپر سات تہہ بر تہہ راستے پیدا کیے ہیں اور ہم مخلوق سے غافل نہیں ہیں۔ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: یہاں آسمانوں کو تہہ بر تہہ راستوں سے تعبیر کیا گیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے انہی آسمانوں سے آتے جاتے ہیں۔ اور یہ جو فرمایا گیا ہے کہ ہم اپنی مخلوق سے غافل نہیں ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں خوب معلوم ہے کہ ہماری مخلوق کی ضروریات کیا ہیں، اور ان کی مصلحت کا کیا تقاضا ہے، اس لیے ہماری تمام تخلیقات میں ان مصالح کی پوری رعایت ہے۔