Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 10

  1. وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ رَحْمَتُهٗ وَ اَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿10﴾

    1. وَلَوْلَااور اگر نہ
    2. فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل
    3. عَلَيْكُمْتم پر
    4. وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
    5. وَاَنَّاور یہ کہ
    6. اللّٰهَاللہ
    7. تَوَّابٌتوبہ قبول کرنیوالا
    8. حَكِيْمٌحکمت والا
Translation · Aasan Quran
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ کثرت سے توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے (تو خود سوچ لو کہ تمہارا کیا بنتا ؟) (8)
Tafseer · Aasan Quran
8: یعنی لعان کا جو طریق کار مقرر کیا گیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے، ورنہ اگر میاں بیوی کے درمیان بھی وہی قاعدہ جاری ہوتا کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو بدکاری میں مبتلا دیکھے تو اس وقت تک زبان نہ کھولے جب تک چار گواہ میسر نہ ہوں، ورنہ خود اس کو اسی کوڑے لگائے جائیں گے تو سخت دشواری کا سامنا ہوتا۔