Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 24. An-Noor · Ayah 4

  1. وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَةً وَّ لَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًا١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَۙ﴿4﴾

    1. وَاور
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يَرْمُوْنَتہمت لگائیں
    4. الْمُحْصَنٰتِپاکدامن عورتیں
    5. ثُمَّ لَمْ يَاْتُوْاپھر وہ نہ لائیں
    6. بِاَرْبَعَةِچار
    7. شُهَدَآءَگواہ
    8. فَاجْلِدُوْهُمْتو تم انہیں کوڑے مارو
    9. ثَمٰنِيْنَاسی
    10. جَلْدَةًکوڑے
    11. وَّلَا تَقْبَلُوْااور تم نہ قبول کرو
    12. لَهُمْان کی
    13. شَهَادَةًگواہی
    14. اَبَدًاکبھی
    15. وَاُولٰٓئِكَیہی لوگ
    16. هُمُوہ
    17. الْفٰسِقُوْنَنافرمان
Translation · Aasan Quran
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں، تو ان کو اسی کوڑے لگاؤ (4) اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو، (5) اور وہ خود فاسق ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
4: جس طرح زنا ایک انتہائی گھناؤنا جرم ہے، اور اس پر سزا بھی بڑی سخت رکھی گئی ہے، اسی طرح کسی بےگناہ پر زنا کی جھوٹی تہمت لگانے کو بھی نہایت سنگین جرم قرار دیا گیا ہے، اور اس کی سزا اسی کوڑے مقرر کی گئ ہے۔ اس کو اس اصطلاح میں حد قذف کہا جاتا ہے۔ 5: یہ بھی جھوٹی تہمت کی سزا کا ایک حصہ ہے کہ ایسی تہمت لگانے والے کی گواہی کسی بھی مقدمے میں قبول کی جائے گی۔