آسان قرآن
Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 43
اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ﴿43﴾
- اَرَءَيْتَکیا تم نے دیکھا ؟
- مَنِ اتَّخَذَجس نے بنایا
- اِلٰهَهٗاپنا معبود
- هَوٰىهُاپنی خواہش
- اَفَاَنْتَتو کیا تم
- تَكُوْنُہوجائے گا
- عَلَيْهِاس پر
- وَكِيْلًانگہبان
Translation · Aasan Quran
بھلا بتاؤ جس شخص نے اپنا خدا اپنی نفسانی خواہش کو بنا لیا ہو، تو (اے پیغمبر) کیا تم اس کی ذمہ داری لے سکتے ہو ؟ (15)
Tafseer · Aasan Quran
15: آنحضرت ﷺ کو چونکہ اپنی امت پر بہت شفقت تھی، اس لیے آپ کی یہ خواہش رہتی تھی کہ جو لوگ کفر و شرک پر اڑے ہوئے ہیں وہ کسی طرح ایمان لے آئیں، اور جب وہ ایمان نہیں لاتے تھے تو آپ کو صدمہ ہوتا تھا۔ قرآن کریم نے جا بجا آپ کو تسلی دی ہے کہ آپ کا فریضہ حق بات کو پہنچانے کی حد تک محدود ہے۔ جن لوگوں نے اپنی خواہشات کو خدا بنا رکھا ہے، ان کی کوئی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے۔