Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 74

  1. وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا﴿74﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
    2. يَقُوْلُوْنَکہتے ہیں وہ
    3. رَبَّنَا هَبْ لَنَااے ہمارے رب عطا فرما ہمیں
    4. مِنْسے
    5. اَزْوَاجِنَاہماری بیویاں
    6. وَذُرِّيّٰتِنَااور ہماری اولاد
    7. قُرَّةَ اَعْيُنٍٹھنڈک آنکھوں کی
    8. وَّاجْعَلْنَااور بنادے ہمیں
    9. لِلْمُتَّقِيْنَپرہیزگاروں کا
    10. اِمَامًاامام (پیشوا)
Translation · Aasan Quran
اور جو (دعا کرتے ہوئے) کہتے ہیں کہ : ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنی بیوی بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہمیں پرہیزگاروں کا سربراہ بنا دے۔ (29)
Tafseer · Aasan Quran
29: باپ عام طور سے اپنے خاندان کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کو یہ دعا سکھائی جا رہی ہے کہ بحیثیت باپ اور شوہر کے مجھے اپنے بیوی بچوں کا سربراہ تو بننا ہے، لیکن میرے بیوی بچوں کو متقی پرہیزگار بنا دیجئے تاکہ میں پرہیزگاروں کا سربراہ بنوں جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہوں، فاسق و فاجر لوگوں کا سربراہ نہ بنوں جو میرے لیے عذاب جان بن جائیں۔ جو لوگ اپنے گھر والوں کے رویے سے پریشان رہتے ہیں، انہیں یہ دعا ضرور مانگتے رہنا چاہیے۔