Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 176

  1. كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿176﴾

    1. كَذَّبَجھٹلایا
    2. اَصْحٰبُ لْئَيْكَةِایکہ (بن) والے
    3. الْمُرْسَلِيْنَرسول (جمع)
Translation · Aasan Quran
ایکہ کے باشندوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ (38)
Tafseer · Aasan Quran
38: ایکہ اصل میں گھنے جنگل کو کہتے ہیں۔ حضرت شعیب ؑ جس قوم کی طرف بھیجے گئے تھے، وہ ایسے ہی گھنے جنگل کے پاس واقع تھی، بعض مفسرین نے کہا ہے کہ اسی بستی کا نام مدین تھا، اور بعض کا کہنا ہے کہ یہ مدین کے علاوہ کوئی اور بستی تھی، اور حضرت شعیب ؑ اس کی طرف بھی بھیجے گئے تھے۔ اس قوم کا واقعہ سورة اعراف : 85 تا 93 میں گذر گیا ہے۔ تفصیلات کے لیے ان آیات کے حواشی ملاحظہ فرمائیے۔