آسان قرآن
Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 197
اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ﴿197﴾
- اَوَکیا
- لَمْ يَكُنْنہیں ہے
- لَّهُمْان کے لیے
- اٰيَةًایک نشانی
- اَنْ يَّعْلَمَهٗکہ جانتے ہیں اس کو
- عُلَمٰٓؤُاعلما
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
Translation · Aasan Quran
بھلا کیا ان لوگوں کے لیے یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ بنو اسرائیل کے علماء اس سے واقف ہیں ؟ (44)
Tafseer · Aasan Quran
44: بنو اسرائیل میں سے جو لوگ آنحضرت ﷺ پر ایمان لے آئے تھے، وہ تو کھلم کھلا یہ بتاتے تھے کہ یہود و نصاریٰ کی کتابوں میں آنحضرت ﷺ کی تشریف آوری کی بشارت اور آپ کی علامتیں درج ہیں، لیکن بنی اسرائیل کے جو علماء ایمان نہیں لائے تھے، وہ بھی تنہائی میں کبھی کبھی اس حقیقت کا اعتراف کرلیتے تھے