Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 199

  1. فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ﴿199﴾

    1. فَقَرَاَهٗپھر وہ پڑھتا اسے
    2. عَلَيْهِمْان کے سامنے
    3. مَّانہ
    4. كَانُوْوہ ہوتے
    5. بِهٖاس پر
    6. مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
Translation · Aasan Quran
اور وہ ان کے سامنے پڑھ بھی دیتا تو یہ لوگ تب بھی اس پر ایمان نہ لاتے۔ (45)
Tafseer · Aasan Quran
45: یعنی اگر ہم قرآن کریم کے معجزہ ہونے کی اور زیادہ وضاحت اس طرح کردیتے کہ یہ عربی زبان کی کتاب کسی غیر عرب پر نازل ہوتی جو عربی سے ناواقف ہوتا، اور وہ عربی نہ جاننے کے باوجود اس عربی قرآن کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے، کیونکہ ایمان نہ لانے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ قرآن کریم کی حقانیت کے دلائل معاذ اللہ کمزور ہیں، بلکہ انہوں نے ضد کی بناء پر طے کر رکھا ہے کہ کیسے ہی دلائل سامنے آجائیں، یہ ایمان نہیں لائیں گے۔