آسان قرآن
Aasan Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 80
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ﴿80﴾
- وَاِذَااور جب
- مَرِضْتُمیں بیمار ہوتا ہوں
- فَهُوَتو وہ
- يَشْفِيْنِمجھے شفا دیتا ہے
Translation · Aasan Quran
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے شفا دیتا ہے (17)
Tafseer · Aasan Quran
17: حضرت ابراہیم ؑ کا ادب ملاحظہ فرمائیے کہ انہوں نے بیمار ہونے کی نسبت تو اپنی طرف فرمائی، اور شفا دینے کو اللہ تعالیٰ کا عمل قرار دیا، اس میں یہ اشارہ بھی ہوسکتا ہے کہ بیماری انسان کی کسی اپنی غلطی کے سبب آتی ہے اور شفا براہ راست اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔