آسان قرآن
Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 38
قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ﴿38﴾
- قَالَاس (سلیمان) نے کہا
- يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُااے سردارو !
- اَيُّكُمْتم میں سے کون
- يَاْتِيْنِيْمیری پاس لائے گا
- بِعَرْشِهَااس کا تخت
- قَبْلَاس سے قبل
- اَنْکہ
- يَّاْتُوْنِيْوہ آئیں میرے پاس
- مُسْلِمِيْنَفرمانبردار ہو کر
Translation · Aasan Quran
سلیمان نے کہا : اے اہل دربار ! تم میں سے کون ہے جو اس عورت کا تخت ان کے تابع دار بن کر آنے سے پہلے ہی میرے پاس لے آئے ؟ (12)
Tafseer · Aasan Quran
12: حضرت سلیمان ؑ در اصل یہ چاہتے تھے کہ جب ملکہ آئے تو اس کے سامنے ان کا یہ معجزہ ظاہر ہو کہ اتنا بھاری تخت ملکہ کے آنے سے پہلے ہی حضرت سلیمان ؑ کے پاس پہنچ گیا، اور اس طرح ان کی طاقت کا بھی مظاہرہ ہو۔