Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 47

  1. قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ١ؕ قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ﴿47﴾

    1. قَالُواوہ بولے
    2. اطَّيَّرْنَابرا شگون
    3. بِكَاور وہ جو
    4. وَبِمَنْاور وہ جو
    5. مَّعَكَتیرے ساتھ (ساتھی)
    6. قَالَاس نے کہا
    7. طٰٓئِرُكُمْتمہاری بدشگونی
    8. عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس
    9. بَلْبلکہ
    10. اَنْتُمْتم
    11. قَوْمٌایک قوم
    12. تُفْتَنُوْنَآزمائے جاتے ہو
Translation · Aasan Quran
انہوں نے کہا : ہم نے تو تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے برا شگون لیا ہے، (23)۔ صالح نے کہا تمہارا شگون تو اللہ کے قبضے میں ہے، البتہ تم لوگوں کی آزمائش ہورہی ہے۔ (24)
Tafseer · Aasan Quran
23: یعنی آپ کے نبوت کا دعویٰ کرنے کے بعد ہماری قوم دو حصوں میں بٹ گئی ہے، اور ہم اسے آپ کی نحوست سمجھتے ہیں۔ نیز بعض روایات میں ہے کہ ان پر قحط بھی آپڑا تھا، اس کو بھی انہوں نے حضرت صالح ؑ کی نحوست قرار دیا۔ 24: یعنی نحوست تو تمہارے اعمال کی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے اور اس لیے آئی ہے کہ تمہیں آزمایا جائے کہ ان مصائب کے وقت اللہ تعالیٰ سے رجوع کرتے ہو یا اپنی بد اعمالیوں پر قائم رہتے ہو۔