آسان قرآن
Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 52
فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿52﴾
- فَتِلْكَاب یہ
- بُيُوْتُهُمْان کے گھر
- خَاوِيَةًگرے پڑے
- بِمَا ظَلَمُوْاان کے ظلم کے سبب
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيَةًالبتہ نشانی
- لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَلوگوں کے لیے جو جانتے ہیں
Translation · Aasan Quran
چنانچہ وہ رہے ان کے گھر جو ان کے ظلم کی وجہ سے ویران پڑے ہیں۔ (27) یقینا اس واقعے میں ان لوگوں کے لیے عبرت کا سامان ہے جو علم سے کام لیتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
27: حضرت صالح علیہ السلا کی قوم کی بستیاں عرب ہی کے علاقے میں تھیں، اور مدینہ منورہ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع تھیں، اور اہل عرب جب شام کا سفر کرتے تو ان کے پاس سے گذرا کرتے تھے۔ اس لیے قرآن کریم نے ان کی طرف اس طرح اشارہ فرمایا ہے جیسے وہ نظر آرہے ہوں۔ آج بھی یہ ویران بستیاں اور ان کے کھنڈر ”مدائن صالح“ کے نام سے مشہور ہیں، اور سامان عبرت بنی ہوئی ہیں۔