Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 29. Al-Ankaboot · Ayah 50

  1. وَ قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیٰتٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿50﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ بولے
    2. لَوْلَآکیوں نہ
    3. اُنْزِلَنازل کی گئی
    4. عَلَيْهِاس پر
    5. اٰيٰتٌنشانیاں
    6. مِّنْ رَّبِّهٖ ۭاس کے رب سے
    7. قُلْآپ فرمادیں
    8. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    9. الْاٰيٰتُنشانیاں
    10. عِنْدَ اللّٰهِ ۭاللہ کے پاس
    11. وَاِنَّمَآ اَنَااور اس کے سوا نہیں کہ میں
    12. نَذِيْرٌڈرانے والا
    13. مُّبِيْنٌصاف صاف
Translation · Aasan Quran
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ان (پیغمبر ﷺ پر ان کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نہیں اتاری گئیں ؟ (29) (اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دو کہ : نشانیاں صرف اللہ کے پاس ہیں اور میں تو ایک واضح طور پر خبردار کرنے والا ہوں۔
Tafseer · Aasan Quran
29: یعنی وہ معجزات کیوں نہیں دئیے گئے جن کی ہم فرمائش کرتے ہیں۔ اگرچہ آنحضرت ﷺ کو بہت سے معجزات عطا فرمائے گئے تھے، لیکن کفار مکہ نت نئے معجزات کا مطالبہ کرتے رہتے تھے، جیسے سورة بنی اسرائیل : 93 میں تفصیل سے بیان فرمایا گیا ہے۔ جواب یہ دیا گیا ہے کہ معجزات دکھانا اللہ تعالیٰ کی قدرت میں ہے، میں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دار کرنے کے لیے آیا ہوں۔ نیز اگلی آیت میں فرمایا گیا ہے کہ قرآن کریم بذات خود ایک بڑا معجزہ ہے جو ایک طالب حق کے لیے بالکل کافی ہونا چاہیے۔