Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 183

  1. اَلَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَیْنَاۤ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰى یَاْتِیَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُ١ؕ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِیْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْهُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿183﴾

    1. اَلَّذِيْنَجن لوگوں نے
    2. قَالُوْٓاکہا
    3. اِنَّکہ
    4. اللّٰهَاللہ
    5. عَهِدَعہد کیا
    6. اِلَيْنَآہم سے
    7. اَلَّاکہ نہ
    8. نُؤْمِنَہم ایمان لائیں
    9. لِرَسُوْلٍکسی رسول پر
    10. حَتّٰىیہاں تک
    11. يَاْتِيَنَاوہ لائے ہمارے پاس
    12. بِقُرْبَانٍقربانی
    13. تَاْكُلُهُجسے کھالے
    14. النَّارُآگ
    15. قُلْآپ کہ دیں
    16. قَدْ جَآءَكُمْالبتہ تمہارے پاس آئے
    17. رُسُلٌبہت سے رسول
    18. مِّنْ قَبْلِيْمجھ سے پہلے
    19. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    20. وَبِالَّذِيْاور اس کے ساتھ جو
    21. قُلْتُمْتم کہتے ہو
    22. فَلِمَپھر کیوں
    23. قَتَلْتُمُوْھُمْتم نے انہیں قتل کیا
    24. اِنْاگر
    25. كُنْتُمْتم ہو
    26. صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Aasan Quran
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ : اللہ نے ہم سے یہ وعدہ لیا ہے کہ کسی پیغمبر پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لے کر نہ آئے جسے آگ کھاجائے۔ (63) تم کہو کہ : مجھ سے پہلے تمہارے پاس بہت سے پیغمبر کھلی نشانیاں بھی لے کر آئے اور وہ چیز بھی جس کے بارے میں تم نے (مجھ سے) کہا ہے۔ پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم واقعی سچے ہو ؟
Tafseer · Aasan Quran
63: پچھلے انبیائے کرام کے زمانے میں طریقہ یہ تھا کہ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کوئی جانور قربان کرتا تو اس کو کھانا حلال نہیں ہوتا تھا، بلکہ وہ جانور ذبح کر کے کسی میدان میں یا ٹیلے پر رکھ دیتا تھا۔ اگر اللہ تعالیٰ قربانی قبول فرماتے تو آسمان سے ایک آگ آکر اس قربانی کو کھا لیتی تھی۔ اس کو سوختنی قربانی کہا جاتا تھا۔ آنحضرت ﷺ کی شریعت میں یہ طریقہ ختم کردیا گیا اور قربانی کا گوشت انسانوں کے لیے حلال کردیا گیا۔ یہودیوں نے کہا تھا کہ چونکہ آنحضرت ﷺ ایسی قربانی لے کر نہیں آئے اس لیے ہم ان پر ایمان نہیں لاتے۔ چونکہ یہ محض وقت گذاری کا ایک بہانہ تھا اور حقیقت میں ایمان لانا پیش نظر نہیں تھا۔ اس لیے انہیں یاد دلایا گیا کہ ماضی میں ایسے نشانات تمہارے سامنے آئے تب بھی تم ایمان لانے کے بجائے انبیاء کرام کو قتل کرتے رہے ہو۔