Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 187

  1. وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَ لَا تَكْتُمُوْنَهٗ١٘ فَنَبَذُوْهُ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ وَ اشْتَرَوْا بِهٖ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ فَبِئْسَ مَا یَشْتَرُوْنَ﴿187﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. اَخَذَلیا
    3. اللّٰهُاللہ
    4. مِيْثَاقَعہد
    5. الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
    6. اُوْتُوا الْكِتٰبَکتاب دی گئی
    7. لَتُبَيِّنُنَّهٗاسے ضرور بیان کردینا
    8. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    9. وَاور
    10. لَاتَكْتُمُوْنَهٗنہ چھپانا اسے
    11. فَنَبَذُوْهُتو انہوں نے اسے پھینک دیا
    12. وَرَآءَپیچھے
    13. ظُهُوْرِھِمْاپنی پیٹھ (جمع)
    14. وَاشْتَرَوْا بِهٖحاصل کی اس کے بدلے
    15. ثَمَنًاقیمت
    16. قَلِيْلًاتھوڑی
    17. فَبِئْسَ مَاتو کتنا برا ہے جو
    18. يَشْتَرُوْنَوہ خریدتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور (ان لوگوں کو وہ وقت نہ بھولنا چاہیے) جب اللہ نے اہل کتاب سے یہ عہد لیا تھا کہ : تم اس کتاب کو لوگوں کے سامنے ضرور کھول کھول کر بیان کرو گے، اور اس کو چھپاؤ گے نہیں۔ پھر انہوں نے اس عہد کو پس پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سے قیمت حاصل کرلی، اس طرح کتنی بری ہے وہ چیز جو یہ مول لے رہے ہیں۔