Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 47

  1. قَالَتْ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ وَلَدٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ١ؕ قَالَ كَذٰلِكِ اللّٰهُ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ﴿47﴾

    1. قَالَتْوہ بولی
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. اَنّٰىکیسے
    4. يَكُوْنُ لِيْہوگا میرے ہاں
    5. وَلَدٌبیٹا
    6. وَّلَمْاور نہیں
    7. يَمْسَسْنِىْہاتھ لگایا مجھے
    8. بَشَرٌکوئی مرد
    9. قَالَاس نے کہا
    10. كَذٰلِكِاسی طرح
    11. اللّٰهُاللہ
    12. يَخْلُقُپیدا کرتا ہے
    13. مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
    14. اِذَاجب
    15. قَضٰٓىوہ ارادہ کرتا ہے
    16. اَمْرًاکوئی کام
    17. فَاِنَّمَاتو
    18. يَقُوْلُوہ کہتا ہے
    19. لَهٗاس کو
    20. كُنْہوجا
    21. فَيَكُوْنُسو وہ ہوجاتا ہے
Translation · Aasan Quran
مریم نے کہا : پروردگار مجھ سے لڑکا کیسے پیدا ہوجائے گا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ؟ اللہ نے فرمایا : اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جب وہ کوئی کام کرنے کا فیصلہ کرلیتا ہے تو صرف اتنا کہتا ہے کہ“ ہوجا ”بس وہ ہوجاتا ہے۔