آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 96
اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ﴿96﴾
- اِنَّبیشک
- اَوَّلَپہلا
- بَيْتٍگھر
- وُّضِعَمقرر کیا گیا
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- لَلَّذِيْجو
- بِبَكَّةَمکہ میں
- مُبٰرَكًابرکت والا
- وَّھُدًىاور ہدایت
- لِّلْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کے لیے
Translation · Aasan Quran
حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لیے بنایا گیا یقینی طور پر وہ ہے جو مکہ میں واقع ہے (اور) بنانے کے وقت ہی سے برکتوں والا اور دنیا جہان کے لوگوں کے لیے ہدایت کا سامان ہے۔ (34)
Tafseer · Aasan Quran
34: یہ یہودیوں کے ایک اور اعتراض کا جواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنی اسرائیل کے تمام انبیائے کرام بیت المقدس کو اپنا قبلہ قرار دیتے آئے ہیں، مسلمانوں نے اسے چھوڑ کر مکہ کے کعبہ کو کیوں قبلہ بنا لیا۔ آیت نے جواب یہ دیا ہے کہ کعبہ تو بیت المقدس کی تعمیر سے بہت پہلے وجود میں آچکا تھا، اور وہ حضرت ابراہیم ؑ کی نشانی ہے۔ لہذا اسے پھر سے قبلہ اور مقدس عبادت گاہ بنانا ہرگز قابل اعتراض نہیں۔