آسان قرآن
Aasan Quran · 32. As-Sajda · Ayah 16
تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١٘ وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ﴿16﴾
- تَتَجَافٰىالگ رہتے ہیں
- جُنُوْبُهُمْان کے پہلو
- عَنِسے
- الْمَضَاجِعِخوابگاہوں (بستروں)
- يَدْعُوْنَوہ پکارتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنا رب
- خَوْفًاڈر
- وَّطَمَعًا ۡاور امید
- وَّمِمَّااور اس سے جو
- رَزَقْنٰهُمْہم نے انہیں دیا
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
Translation · Aasan Quran
ان کے پہلو (رات کے وقت) اپنے بستروں سے جدا ہوتے ہیں (7) وہ اپنے پروردگار کو ڈر اور امید (کے ملے جذبات) کے ساتھ پکار رہے ہوتے ہیں (8) اور ہم نے ان کو جو رزق دیا ہے، وہ اس میں سے (نیکی کے کاموں میں) خرچ کرتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
7: یعنی رات کے وقت وہ نمازیں پڑھتے ہیں۔ اس میں عشاء کی نماز بھی داخل ہے جو فرض ہے اور تہجد کی نماز بھی جو سنت ہے۔
8: وہ اس بات سے ڈرتے بھی ہیں کہ ان کی عبادت میں جو قصور ہوا ہے، کہیں وہ نامنظور نہ ہوجائے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ وہ اسے قبول فرما کر اجر وثواب عطا فرمائے۔