Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 32. As-Sajda · Ayah 23

  1. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآئِهٖ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ﴿23﴾

    1. وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور تحقیق ہم نے دی
    2. مُوْسَىموسیٰ
    3. الْكِتٰبَکتاب (توریت)
    4. فَلَا تَكُنْتو تم نہ رہو
    5. فِيْ مِرْيَةٍشک میں
    6. مِّنْسے۔ متعلق
    7. لِّقَآئِهٖاس کا ملنا
    8. وَجَعَلْنٰهُاور ہم نے بنایا اسے
    9. هُدًىہدایت
    10. لِّبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کے لیے
Translation · Aasan Quran
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی، لہذا (اے پیغمبر) تم اس کے ملنے کے بارے میں کسی شک میں نہ رہو۔ (11) اور ہم نے اس کتاب کو بنو اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا تھا۔
Tafseer · Aasan Quran
11: اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ کو تورات کے ملنے میں کوئی شک نہ کرو، اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ کو کتاب دی گئی تھی، اسی طرح آپ کو بھی کتاب دی گئی ہے، لہذا اس قرآن کے منجانب اللہ وصول کرنے میں آپ کوئی شک نہ کریں، اور جب آپ صاحب کتاب رسول ہیں تو ان کافروں کی بنائی ہوئی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں۔ ایک تیسری تفسیر بعض حضرات نے یہ کی ہے کہ اس کے ملنے سے مراد کافروں کو اس عذاب کا ملنا ہے جس کا ذکر پچھلی آیات میں آیا ہے۔