آسان قرآن
Aasan Quran · 36. Yaseen · Ayah 37
وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ﴿37﴾
- وَاٰيَةٌاور ایک نشانی
- لَّهُمُان کے لیے
- الَّيْلُ ښرات
- نَسْلَخُہم کھینچتے ہیں
- مِنْهُاس سے
- النَّهَارَدن
- فَاِذَاتو اچانک
- هُمْوہ
- مُّظْلِمُوْنَاندھیرے میں رہ جاتے ہیں
Translation · Aasan Quran
اور ان کے لیے ایک اور نشانی رات ہے۔ ہم اس پر سے دن کا چھلکا اتار لیتے ہیں تو وہ یکایک اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔ (14)
Tafseer · Aasan Quran
14: یہاں یہ حقیقت بیان فرمائی گئی ہے کہ کائنات میں اصل اندھیرا ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے دور کرنے کے لیے سورج کی روشنی پیدا فرمائی ہے۔ جب سورج نکلتا ہے تو وہ اپنی روشنی کا ایک غلاف کائنات کے کچھ حصے پر چڑھا دیتا ہے جس سے روشنی ہوجاتی ہے۔ پھر جب سورج غروب ہوتا ہے تو روشنی کا یہ چھلکا اتر جاتا ہے، اور اندھیرا واپس آجاتا ہے۔