Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 107

  1. وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ﴿107﴾

    1. وَفَدَيْنٰهُاور ہم نے اس کا فدیہ دیا
    2. بِذِبْحٍایک ذبیحہ
    3. عَظِيْمٍبڑا
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے ایک عظیم ذبیحہ کا فدیہ دے کر اس بچے کو بچا لیا۔ (22)
Tafseer · Aasan Quran
22: چونکہ باپ بیٹے دونوں اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں اپنے اختیار کا ہر کام کرچکے تھے، اس لیے امتحان پورا ہوگیا تھا۔ اب اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا کرشمہ دکھایا کہ چھری حضرت اسماعیل ؑ کے بجائے ایک مینڈھے پر چلی جو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے وہاں بھیج دیا، اور حضرت اسماعیل علیہ زندہ سلامت رہے۔