آسان قرآن
Aasan Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 148
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ﴿148﴾
- فَاٰمَنُوْاسو وہ ایمان لائے
- فَمَتَّعْنٰهُمْتو ہم نے انہیں بہرہ مند کیا
- اِلٰى حِيْنٍایک مدت تک
Translation · Aasan Quran
پھر وہ ایمان لے آئے تھے (28) اس لیے ہم نے انہیں ایک زمانے تک زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا۔
Tafseer · Aasan Quran
28: جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا، اور سورة یونس : 98 میں بھی گذر چکا ہے، حضرت یونس ؑ کی قوم عذاب کے آثار دیکھ کر عذاب آنے سے پہلے ہی ایمان لے آئی تھی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان سے عذاب کو ہٹا دیا تھا اور وہ ایمان لا کر ایک عرصے تک زندہ رہے۔