آسان قرآن
Aasan Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 32
فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ﴿32﴾
- فَاَغْوَيْنٰكُمْپس ہم نے بہکایا تمہیں
- اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
- غٰوِيْنَگمراہ
Translation · Aasan Quran
کیونکہ ہم نے تمہیں بہکایا (8) ہم خود بہکے ہوئے تھے۔
Tafseer · Aasan Quran
8: مطلب یہ ہے کہ ہم چونکہ خود بہکے ہوئے تھے، اس لیے ہم نے تمہیں بہکایا ضرور، لیکن ہمارے بہکانے سے تم کفر پر مجبور نہیں ہوگئے تھے، اگر تم ہمارے بہکائے میں نہ آتے تو ہمارا تم پر کوئی زور نہ چلتا۔