آسان قرآن
Aasan Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 63
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ﴿63﴾
- اِنَّابیشک ہم
- جَعَلْنٰهَاہم نے اس کو بنایا
- فِتْنَةًایک آزمائش
- لِّلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
Translation · Aasan Quran
ہم نے اس درخت کو ان ظالموں کے لیے ایک آزمائش بنادیا ہے۔ (10)
Tafseer · Aasan Quran
10: جب قرآن کریم نے یہ بتایا کہ دوزخ میں زقوم کا درخت ہوگا جو دوزخیوں کی خوراک بنے گا، تو کافروں نے مذاق اڑایا کہ بھلا آگ میں کوئی درخت کیسے ہوسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ زقوم کا ذکر کرکے ان کافروں کو ایک اور آزمائش میں ڈالا گیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی بات کی تصدیق کرتے ہیں، یا اس کا انکار کرتے ہیں۔