آسان قرآن
Aasan Quran · 38. Saad · Ayah 68
اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ﴿68﴾
- اَنْتُمْتم
- عَنْهُاس سے
- مُعْرِضُوْنَمنہ پھیرنے والے (بےپرواہ ہو)
Translation · Aasan Quran
جس سے تم منہ موڑے ہوئے ہو۔ (26)
Tafseer · Aasan Quran
26: پیغمبروں کے واقعات اور قیامت کے حالات بیان کرنے کے بعد حضور رسول کریم ﷺ سے فرمایا جا رہا ہے کہ ان منکرین سے فرما دیجئے اگر غور کرو تو ان واقعات سے تمہیں میری نبوت پر ساتدلال کرنا چاہیے، کیونکہ ان باتوں کے معلوم ہونے کا میرے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں تھا، میں جو یہ باتیں بتارہا ہوں، وہ یقیناً وحی کے ذریعے مجھے معلوم ہوئی ہیں، مگر تم وحی کی اس نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہو۔