Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 10
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ وَ قُوْدُ النَّارِۙ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا لَنْ تُغْنِىَ : ہرگز نہ کام آئیں گے عَنْھُمْ : ان کے اَمْوَالُھُمْ : ان کے مال وَلَآ : اور نہ اَوْلَادُھُمْ : ان کی اولاد مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ شَيْئًا : کچھ وَاُولٰٓئِكَ : اور وہی ھُمْ : وہ وَقُوْدُ : ایندھن النَّارِ : آگ (دوزخ)
جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی خدا (کے عذاب) سے ان کو بچاسکے گا اور ان کی اولاد ہی (کچھ کام آئے گی) اور یہ لوگ آتش (جہنم) کا ایندھن ہوں گے
10۔ (ان الذین ۔۔۔۔۔۔ تغنی بیشک وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہرگز کام نہیں آسکتے) نہیں نفع دے سکتے اور نہ ہی وہ دور کرسکتے ہیں ۔ (عنھم ۔۔۔۔۔ من اللہ نہ ان کا مال اور نہ ان کی اولاد اللہ سے) کلبی (رح) فرماتے ہیں اس سے مراد اللہ کا عذاب اور ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ من بمعنی عند کے ہے یعنی اللہ کے نزدیک (شیئا۔۔۔۔ وقودالنار کسی چیز کا اور یہ لوگ ایسے ہیں جو جہنم کی آگ کا ایندھن ہوں گے) ۔۔۔۔۔
Top