Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 41. Fussilat · Ayah 44

  1. وَ لَوْ جَعَلْنٰهُ قُرْاٰنًا اَعْجَمِیًّا لَّقَالُوْا لَوْ لَا فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ١ؕ ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ وَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَّ هُوَ عَلَیْهِمْ عَمًى١ؕ اُولٰٓئِكَ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ۠ع﴿44﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. جَعَلْنٰهُہم بناتے
    3. قُرْاٰنًاقرآن کو
    4. اَعْجَمِيًّاعجمی (زبان کا)
    5. لَّقَالُوْاتو وہ کہتے
    6. لَوْلَاکیوں نہ
    7. فُصِّلَتْصاف بیان کی گئیں
    8. اٰيٰتُهٗ ڼاس کی آیتیں
    9. ءَاَعْجَمِيٌّکیا عجمی (کتاب)
    10. وَّعَرَبِيٌّ ۭاور عربی (رسول)
    11. قُلْفرمادیں
    12. هُوَوہ، یہ
    13. لِلَّذِيْنَان لوگوں کیلئے جو
    14. اٰمَنُوْاایمان لائے
    15. هُدًىہدایت
    16. وَّشِفَآءٌ ۭاور شفاء
    17. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    18. لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لائے
    19. فِيْٓ اٰذَانِهِمْانکے کانوں میں
    20. وَقْرٌگرانی
    21. وَّهُوَاور وہ ۔ یہ
    22. عَلَيْهِمْان پر
    23. عَمًى ۭاندھا پن
    24. اُولٰٓئِكَیہ لوگ
    25. يُنَادَوْنَپکارے جاتے ہیں
    26. مِنْسے
    27. مَّكَانٍۢکسی جگہ
    28. بَعِيْدٍدور
Translation · Aasan Quran
اور اگر ہم اس (قرآن) کو عجمی قرآن بناتے تو یہ لوگ کہتے کہ : اس کی آیتیں کھول کھول کر کیوں نہیں بیان کی گئیں ؟ یہ کیا بات ہے کہ قرآن عجمی ہے اور پیغمبر عربی ؟ کہہ دو کہ جو لوگ ایمان لائیں، ان کے لیے یہ ہدایت اور شفا کا سامان ہے اور جو ایمان نہیں لاتے، ان کے کانوں میں ڈاٹ لگی ہوئی ہے اور یہ (قرآن) ان کے لیے اندھیرے میں بھٹکنے کا سامان ہے۔ ایسے لوگوں کو کسی دور دراز جگہ سے پکارا جا رہا ہے (19)
Tafseer · Aasan Quran
18: بعض کفار مکہ قرآن کریم کے بارے میں یہ اعتراض کرتے تھے کہ یہ عربی زبان میں کیوں اتارا گیا ؟ اگر کسی اور زبان میں ہوتا تو یقینا یہ ایک معجزہ ہوتا کہ آنحضرت ﷺ چونکہ کوئی دوسری زبان نہیں جانتے، اس لیے آپ پر کسی اور زبان کی وحی نازل ہونے سے واضح ہوجاتا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے۔ جواب یہ دیا گیا ہے کہ اس قسم کے اعتراضات کی کوئی انتہاء نہیں ہے۔ اگر قرآن کسی اور زبان میں اتارا جاتا تو کہنے والے یہ اعتراض کرتے کہ عربی پیغمبر پر غیر عربی قرآن کیوں نازل کیا گیا ہے ؟ غرض جب بات ماننی نہ ہو تو ہزار بہانے پیدا کرلئے جاتے ہیں۔ 19: کسی کو دور دراز جگہ سے پکارا جائے تو بسا اوقات نہ وہ اپنے آپ کو مخاطب سمجھتا ہے اور نہ دور کی آواز پر توجہ دیتا ہے۔ اسی طرح یہ کافر لوگ قرآن کریم کی دعوت پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔