Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 47. Muhammad · Ayah 35

  1. فَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ١ۖۗ وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ١ۖۗ وَ اللّٰهُ مَعَكُمْ وَ لَنْ یَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ﴿35﴾

    1. فَلَا تَهِنُوْاپس تم سستی نہ کرو
    2. وَتَدْعُوْٓااور نہ بلاؤ
    3. اِلَى السَّلْمِ ڰصلح کی طرف
    4. وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ ڰاور تم ہی غالب
    5. وَاللّٰهُاور اللہ
    6. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    7. وَلَنْ يَّتِرَكُمْاور وہ ہرگز کمی نہ کریگا
    8. اَعْمَالَكُمْتمہارے اعمال میں
Translation · Aasan Quran
لہذا (اے مسلمانو) تم کمزور پڑ کر صلح کی دعوت نہ دو۔ (13) تم ہی سربلند رہو گے، اللہ تمہارے ساتھ ہے، اور وہ تمہارے اعمال کو ہرگز برباد نہیں کرے گا۔ (14)
Tafseer · Aasan Quran
13: مطلب یہ ہے کہ بزدلی کی وجہ سے دشمن کو صلح کی دعوت نہ دو ، ورنہ قرآن کریم نے خود سورة انفال : 61 میں فرمایا ہے کہ اور اگر وہ لوگ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کی طرف جھک جاؤ۔ یعنی جب یہ صلح کسی بزدلی کی وجہ سے نہ ہو بلکہ مصلحت کا تقاضا ہو تو صلح جائز ہے۔ 14: اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے تم جو کوشش بھی جہاد وغیرہ کے ذریعے کروگے، اسے اللہ تعالیٰ رائیگاں نہیں جانے دے گا، اور تمہیں سربلندی حاصل ہوگی، اور یہ بھی کہ تم جو کوئی نیک کام کرو گے جس میں جہاد بھی داخل ہے، چاہے دنیا میں فتح کی صورت میں اس کا نتیجہ نہ نکلے، لیکن اللہ تعالیٰ تمہیں اس کا پورا پورا ثواب عطا فرمائے گا، اور اس ثواب میں صرف اس وجہ سے کوئی کمی نہیں ہوگی کہ تمہاری جد و جہد بظاہر کامیاب نہیں ہوئی۔