آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 107
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوْمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَیْنَاۤ١ۖ٘ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿107﴾
- فَاِنْپھر اگر
- عُثِرَخبر ہوجائے
- عَلٰٓياس پر
- اَنَّهُمَاکہ وہ دونوں
- اسْتَحَقَّآدونوں سزا وار ہوئے
- اِثْمًاگناہ
- فَاٰخَرٰنِتو دو اور
- يَقُوْمٰنِکھڑے ہوں
- مَقَامَهُمَاان کی جگہ
- مِنَسے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اسْتَحَقَّحق مارنا چاہا
- عَلَيْهِمُان پر
- الْاَوْلَيٰنِسب سے زیادہ قریب
- فَيُقْسِمٰنِپھر وہ قسم کھائیں
- بِاللّٰهِاللہ کی
- لَشَهَادَتُنَآکہ ہماری گواہی
- اَحَقُّزیادہ صحیح
- مِنْسے
- شَهَادَتِهِمَاان دونوں کی گواہی
- وَمَااور نہیں
- اعْتَدَيْنَآہم نے زیادتی کی
- اِنَّآبیشک ہم
- اِذًااس صورت میں
- لَّمِنَالبتہ۔ سے
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Aasan Quran
پھر بعد میں اگر یہ پتہ چلے کہ انہوں نے (جھوٹ بول کر) اپنے اوپر گناہ کا بوجھ اٹھا لیا ہے تو ان لوگوں میں سے دو آدمی ان کی جگہ (گواہی کے لیے) کھڑے ہوجائیں جن کے خلاف ان پہلے دو آدمیوں نے گناہ اپنے سر لیا تھا (74) اور وہ اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان پہلے دو آدمیوں کی گواہی کے مقابلے میں زیادہ سچی ہے، اور ہم نے (اس گواہی میں) کوئی زیادتی نہیں کی ہے، ورنہ ہم ظالموں میں شمار ہوں گے۔
Tafseer · Aasan Quran
74: یہ ترجمہ امام رازی ؒ کی اختیار کردہ تفسیر پر مبنی ہے جس کی رو سے ”الاولیان“ سے مراد پہلے دو گواہ ہیں۔ جنہوں نے خیانت کی تھی۔ وھذا التفسیر اولیٰ حسب قراءۃ ”استحق“ علی البناء للفاعل کما ھو قراءۃ حفص، بالنظر الی اعراب الایۃ اما التفسیر الذی جعل ”ا الاولیا“ صفۃ للورثۃ، فوجھہ فی الاعراب خفی جدا، لانہ لا یظھر فیھا فاعل ”استحق“ الا بتکلف، و راجع روح المعانی و البحر المحیط و التفسیر الکبیر، نعم یظھر ذلک التفسیر فی قراءۃ ”استحق“ علی البناء و للمفعول۔