آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 90
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿90﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاایمان والو
- اِنَّمَا الْخَمْرُاس کے سوا نہیں کہ شراب
- وَالْمَيْسِرُاور جوا
- وَالْاَنْصَابُاور بت
- وَالْاَزْلَامُاور پانسے
- رِجْسٌناپاک
- مِّنْسے
- عَمَلِکام
- الشَّيْطٰنِشیطان
- فَاجْتَنِبُوْهُسو ان سے بچو
- لَعَلَّكُمْتا کہ تم
- تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! شراب، جوا، بتوں کے تھان اور جوے کے تیرے (62) یہ سب ناپاک شیطانی کام ہیں، لہذا ان سے بچو، تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
62: بتوں کے تھان سے مراد وہ قربان گاہ ہے جو بتوں کے سامنے بنادی جاتی تھی اور لوگ بتوں کے نام پر وہاں جانور وغیرہ قربان کیا کرتے تھے۔ اور جوے کے تیروں کی تشریح اسی سورت کے شروع میں آیت نمبر 3 کے تحت حاشیہ نمبر 6 میں گذر چکی ہے۔