آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 94
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَیَبْلُوَنَّكُمُ اللّٰهُ بِشَیْءٍ مِّنَ الصَّیْدِ تَنَالُهٗۤ اَیْدِیْكُمْ وَ رِمَاحُكُمْ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّخَافُهٗ بِالْغَیْبِ١ۚ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿94﴾
- يٰٓاَيُّھَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
- لَيَبْلُوَنَّكُمُضرور تمہیں آزمائے گا
- اللّٰهُاللہ
- بِشَيْءٍکچھ (کسی قدر)
- مِّنَسے
- الصَّيْدِشکار
- تَنَالُهٗٓاس تک پہنچتے ہیں
- اَيْدِيْكُمْتمہارے ہاتھ
- وَرِمَاحُكُمْاور تمہارے نیزے
- لِيَعْلَمَ اللّٰهُتاکہ اللہ معلوم کرلے
- مَنْکون
- يَّخَافُهٗاس سے ڈرتا ہے
- بِالْغَيْبِبن دیکھے
- فَمَنِسو جو۔ جس
- اعْتَدٰيزیادتی کی
- بَعْدَ ذٰلِكَاس کے بعد
- فَلَهٗسو اس کے لیے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! اللہ تمہیں شکار کے کچھ جانوروں کے ذریعے ضرور آزمائے گا جو تمہارے ہاتھوں اور تمہارے نیزوں کی زد میں آجائیں گے، (65) تاکہ وہ یہ جان لے کہ کون ہے جو اسے دیکھے بغیر بھی اس سے ڈرتا ہے۔ پھر جو شخص اس کے بعد بھی حد سے تجاوز کرے گا وہ دردناک سزا کا مستحق ہوگا۔
Tafseer · Aasan Quran
65: جیسا کے اگلی آیت میں آرہا ہے جب کوئی شخص حج یا عمرے کا احرام باندھ لے تو اس کے لئے خشکی کے جانوروں کا شکار کرنا حرام ہوجاتا ہے، عرب کے صحراؤں میں شکار کا مل جانا مسافروں کے لئے ایک نعمت تھی، اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ احرام باندھنے والوں کی آزمائش کے لئے اللہ تعالیٰ کچھ جانوروں کو ان کے اتنا قریب بھیج دے گا کہ وہ ان کے نیزوں کی زد میں ہوں گے، اس طرح ان کا امتحان لیا جائے گا کہ کیا وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں اس نعمت سے پرہیز کرتے ہیں ؟ اس سے معلوم ہوا کہ انسان کے ایمان کا اصل امتحان اسی وقت ہوتا ہے جب اس کا دل کسی ناجائز کام کے لئے مچل رہا ہو، اور وہ اس وقت اللہ تعالیٰ سے ڈر کر اس ناجائز کام سے باز آجائے۔