آسان قرآن
Aasan Quran · 53. An-Najm · Ayah 55
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى﴿55﴾
- فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكَپس کون سی اپنے رب کی نعمتوں کے ساتھ۔ پس ساتھ کون سی اپنے رب کی نعمتوں کے
- تَتَمَارٰىتم جھگڑتے ہو
Translation · Aasan Quran
لہذا (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں میں شک کرے گا ؟ (25)
Tafseer · Aasan Quran
25: یعنی اے انسان ! اللہ تعالیٰ نے تجھے ان عذابوں سے بچا کر جن نعمتوں میں رکھا ہوا ہے، پھر تیری ہدایت کے لئے یہ قرآن کریم جن مختلف طریقوں سے تجھے متنبہ کررہا ہے اور حضور نبی کریم ﷺ جس محبت سے تجھے سمجھاکر تجھے عذاب سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں، ان عظیم نعمتوں میں سے کس کس نعمت میں شک کرے گا۔