آسان قرآن
Aasan Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 28
وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْ١ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ﴿28﴾
- وَنَبِّئْهُمْاور آگاہ کرو ان کو
- اَنَّ الْمَآءَبیشک پانی
- قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ ۚتقسیم کیا ہوا ہے ان کے درمیان
- كُلُّ شِرْبٍہر ایک کے پانی کی باری
- مُّحْتَضَرٌحاضر کی گئی ہے
Translation · Aasan Quran
اور ان کو بتادو کہ (کنویں کا) پانی ان کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran
7: یہ اونٹنی انہی کے مطالبے پر پیدا کی گئی تھی اور ان سے کہا گیا تھا کہ بستی کے کنویں سے ایک دن وہ پانی پیے گی، اور ایک دن بستی والے، تفصیل کے لیے دیکھئے سورة اعراف : 73 اور اس کے حواشی۔