Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 39

  1. فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ﴿39﴾

    1. فَيَوْمَئِذٍتو اس دن
    2. لَّا يُسْئَلُنہ پوچھا جائے گا
    3. عَنْ ذَنْۢبِهٖٓاپنے گناہوں کے بارے میں
    4. اِنْسٌ وَّلَا جَآنٌّکوئی انسان اور نہ کوئی جن
Translation · Aasan Quran
پھر اس دن نہ کسی انسان سے اس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جائے گا اور نہ کسی جن سے (9)
Tafseer · Aasan Quran
9: یعنی سوال و جواب اور حساب و کتاب کا مرحلہ تو اس وقت گزرچکا ہوگا جس میں ان لوگوں سے حجت قائم کرنے کے لئے سوالات بھی کئے گئے تھے، لیکن اب ان کو دوزخ میں ڈالنے کے لئے نہ تو اللہ تعالیٰ کو کسی سے یہ پوچھنے کی ضرورت ہوگی کہ اس نے کیا گناہ کیا تھا، کیونکہ اسے خود ہی معلوم ہے، اور نہ فرشتوں کو ضرورت ہوگی کیونکہ جیسا اگلی آیت میں آرہا ہے، مجرم لوگ اپنے چہرے کی علامتوں ہی سے پہچان لئے جائیں گے۔